کالج چوک پر ایک ہفتے بعد بھی صفائی مکمل نہ ہوسکی، شہری پریشان
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) شہر کے اہم تجارتی مرکز کالج چوک پر صفائی کا کام شروع ہوئے ایک ہفتہ گزرنے کے باوجود مکمل نہ ہو سکا، جس کے باعث مٹی کے ڈھیر شہریوں کیلئے پریشانی کا سبب بن گئے ۔
تفصیلات کے مطابق صفائی عملے نے شہر کے مختلف مقامات پر صفائی کے بعد کام مکمل کر لیا، تاہم کالج چوک اور اس کے اطراف میں مٹی کے ڈھیر اٹھانے اور صفائی کا عمل ادھورا چھوڑ دیا گیا۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے جلد صفائی مکمل کرنے کی یقین دہانی کے باوجود تاحال عملی اقدامات نظر نہیں آ رہے ۔کالج چوک سے روزانہ طلبہ، تاجروں اور شہریوں کی بڑی تعداد گزرتی ہے ، جبکہ مٹی کے ڈھیر اور گردوغبار سے آمدورفت میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔شہریوں نے ڈپٹی کمشنر خانیوال اور متعلقہ صفائی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر مٹی کے ڈھیر اٹھا کر علاقے کی مکمل صفائی یقینی بنائی جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments