قاتل روڈ کی تعمیر سمیت متعدد ترقیاتی منصوبوں کی منظوری

قاتل روڈ کی تعمیر سمیت متعدد ترقیاتی منصوبوں کی منظوری

روڈ کی تعمیرکا جلدآغاز، مشینری دس روز میں پہنچنا شروع ، نوابزادہ افتخار احمد

مونڈکا (نامہ نگار) ضلعی کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس میں قاتل روڈ کی تعمیر سمیت متعدد ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی گئی۔ سابق وزیر مملکت و رکن قومی اسمبلی نوابزادہ افتخار احمد خان نے ٹکٹ ہولڈر پیپلز پارٹی حلقہ پی پی 271 چوہدری عدنان خالد کے ہمراہ میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ روڈ کی تعمیر کے لیے تمام رکاوٹیں دور کرکے کام فوری شروع کرنے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر آفس مظفرگڑھ میں ہونے والے اجلاس کی صدارت سابق وزیر مملکت مہر ارشاد احمد سیال نے کی۔ اجلاس میں ایم پی اے سردار عون حمید ڈوگر، رانا عبدالمنان، سید سبطین بخاری، نواب خان گوپانگ، ایم این اے سردار طلال عاشق خان گوپانگ، ضلعی انتظامیہ، پولیس اور محکمہ ہائی وے کے افسران نے شرکت کی۔نوابزادہ افتخار احمد خان نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ان کی درخواست پر قاتل روڈ کی تعمیر کا وعدہ پورا کیا ہے ۔ منصوبے کی مشینری آئندہ دس روز میں علاقے میں پہنچنا شروع ہو جائے گی۔ پہلے مرحلے میں مظفرگڑھ سے پل شمس آباد تک سڑک تعمیر کی جائے گی، جبکہ اگلے مرحلے کی منظوری آئندہ بجٹ میں متوقع ہے ۔انہوں نے کہا کہ منصوبے پر اربوں روپے خرچ ہوں گے اور اس کی تکمیل سے حادثات میں کمی، شہریوں کے محفوظ سفر اور علاقے کی معاشی ترقی میں مدد ملے گی۔ انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ علاقے کے عوام کے لیے اہم سہولت ثابت ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...