امانت میں خیانت کے الزام میں مقدمہ

 امانت میں خیانت کے  الزام میں مقدمہ

قائدآباد پولیس نے شعیب اعجاز نامی ایک شخص کے خلاف امانت میں خیانت کے الزام میں زیر دفعہ 406 ت پ مقدمہ درج کیا ہے

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا) یہ مقدمہ فاضل آباد کے رہائشی محمد شبیر کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ ایف آئی آر کے مطابق محمد شبیر اور مزمل حسین نے ملکر 66 لاکھ روپے کی لاگت سے ایک شیڈ تعمیر کرایا اور اُسے کاروبار کیلئے ورکرز کالونی کے رہائشی ملزم شعیب اعجاز کے حوالے کیا۔ شعیب اعجاز شیڈ سے ہونے والے 23 لاکھ 64 ہزار روپے کے منافع کی رقم لے کر فرار ہو گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں