میانوالی میں میڈیکل کالج قائم کیا جائے ،ماہر تعلیم

میانوالی میں میڈیکل کالج قائم کیا جائے ،ماہر تعلیم

کالج کے ساتھ ٹیچنگ ہسپتال پروفیسر،ڈاکٹرز بھی ہونگے ،سجاد خان

واں بھچراں (نمائندہ دنیا ) میانوالی کے معروف ماہر تعلیم اور نجی کالجز کے ڈائریکٹر پروفیسر سجاد خان نیازی نے کہا ہے کہ میانوالی میں میڈیکل کالج کا جلد قیام عمل میں لایا جائے کیونکہ میڈیکل کالج کے قیام سے ٹیچنگ ہسپتال کا قیام ممکن ہوگا اور ٹیچنگ ہسپتال کے قیام سے پروفیسر ڈاکٹرز ہونگے اور انکے ساتھ ہاؤس جاب کرنے والے ڈاکٹرز بھی ہوں گے ،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ویمن یونیورسٹی میانوالی کا قیام عمل میں لایا جائے ،ویمن یونیورسٹی وقت کا تقاضہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میانوالی میں روزگار کے مواقع بہت کم ہیں۔روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لئے مقامی چھوٹی اور درمیانے درجے کی انڈسٹری کیلئے اسپیشل انڈسٹریل زون قائم کریں ، کسی بھی آبادی کا سوریج بغیر ٹریٹمنٹ کے دریا میں نہ بہایا جائے ،یہ عمل انسانیت کی بقا کے خلاف ہے عیسیٰ خیل سے لیکر پپلاں تک ہر آبادی کے ساتھ ٹریٹمنٹ پلانٹ ضروری ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں