عید کانٹی جنسی پلان ،عملدرآمد کیلئے 48گھنٹے کی ڈیڈلائن

عید کانٹی جنسی پلان ،عملدرآمد کیلئے 48گھنٹے کی ڈیڈلائن

ایس او پیز پر کو ئی کمپر وما ئیز نہیں ہو گا،صحت و صفائی کو مثالی بنائیں,فلٹریشن پلا نٹس چوبیس گھنٹے چالو ،سیوریج کے مسائل حل:کمشنر کا حکم

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) کمشنر ڈاکٹر فرح مسعود نے میٹر وپو لیٹن کا رپو ریشن افسران کو عید کانٹی جنسی پلان پر سو فیصد عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے اڑتالیس گھنٹے کی ڈیڈ لائن دیدی ،اور واضح کیا ہے کہ عید کے اجتما عات کیلئے ایس او پیز پر کو ئی کمپر وما ئیز نہیں ہو گا،جاری گائیڈ لائن کے مطابق شہر میں صحت و صفائی کو مثالی بنانے ، تما م وائر سپلا ئز اور فلٹریشن پلا نٹس کوچوبیس گھنٹے چالو رکھنے اور سیوریج کے مسائل کو ترجیجی بنیا دوں پر حل کر نے کی ہدایت کی، عید کے اجتما عات کے مقامات کی نماز سے قبل اور بعد میں کلو ریشن کر نے نیر تما م مساجد ، اما م بارگاہو ں اور عید گاہوں پر صفائی کی صورتحال کو بہتر بنانے کا کہا گیا ہے جبکہ میٹروپولیٹن کارپوریشن حکام کا کہنا ہے کہ کانٹی جنسی پلان پر کام تیزی سے جاری ہے ،شہر کو مختلف سیکٹرز میں تقسیم کر کے عملہ صفائی اور نگران کی ڈیو ٹیاں لگا ئی جا رہی ہیں، افسران اور عملہ کی چھٹیا ں پہلے ہی منسوخ کر دی گئی ہیں جبکہ عوام کی شکا یا ت کے فوری ازالے کے لیے کنٹرول روم فعال کر کے جلد عملدرآمد کی رپورٹ ارسال کر دی جائے گی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں