ٹرینوں کی آمدورفت متاثر مسافروں کو شدید پریشانی

 ٹرینوں کی آمدورفت متاثر  مسافروں کو شدید پریشانی

ٹرینوں کی آمدورفت متاثر ہونے سے مسافروں کو شدید گرمی میں انتہائی دشواری کا سامنا کرنا پڑرہا ہے

سرگودھا(نامہ نگار) دوسری طرف کئی ریلوے اسٹیشنوں پرسینکڑوں افراد کو انتظار کی کوفت بھی اٹھانا پڑتی ہے ،گزشتہ روز بھی سرگودھا پہنچنے اور یہاں سے روانہ ہونیوالی چار ٹرینیں اپنے مقرر ہ وقت سے کئی گھنٹے کی تاخیر کا شکار ہوئیں جس پر مسافروں نے شدید رد عمل کا اظہار کیا ،اس دوران بالخصوص بچوں او ر خواتین و بوڑھوں کو گرمی و حبس کی وجہ سے شدید پریشانی رہی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں