میانوالی:کھیل کے میدانوں کو ہموار و گرین بنا نیکا فیصلہ

 میانوالی:کھیل کے میدانوں کو ہموار و گرین بنا نیکا فیصلہ

سپورٹس ڈیپارٹمنٹ اور پبلک پرائیو یٹ سیکٹر کی معاونت سے کام کیا جائیگا

میانوالی (ڈسٹرکٹ رپورٹر )پنجاب سافٹ گراؤنڈ سکیم کے تحت ضلع میانوالی میں سپورٹس ڈیپارٹمنٹ اور پبلک پرائیو یٹ سیکٹر کی معاونت سے کھیل کے میدانوں کو ہموار و گرین بنا نے کا فیصلہ ۔سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پکہ دا ؤدخیل ، سوانس ، کندیاں ، واں بھچراں میں مو جود کھیل کے میدانوں کو ہموار کر نے ، گراسی بنا نے اور آبپا شی کیلئے پمپ لگا ئے گا جبکہ کا لا باغ میں پی ایم ڈی سی سلطان خیل میں مکڑوال کالریز اور چک نمبر 4ڈی بی میں المعز شوگر ملز کی معاونت سے کھیل کے میدانوں کو ہموار کر نے کے علاوہ گراسی بنا یا جا ئے گا ۔اس امر کا فیصلہ ڈی سی آفس کمیٹی روم میں ڈپٹی کمشنرعمر شیر چٹھہ کی زیر صدارت منعقد ہ اجلاس میں کیا گیا ۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر پپلاں طارق محمود دھاریوال ، نائب تحصیلدار عیسیٰ خیل محمد ریاض ، سی ای او ایجو کیشن وزیر احمدآغا ، ڈپٹی ڈائر یکٹر کالجز میاں ساجد علی اور ڈسٹرکٹ سپورٹس افسر امتیاز احمد خان نے شرکت کی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں