انسداد تجاوزات میں بہتری کیلئے 17 گاڑیوں کا اضافہ

انسداد تجاوزات میں بہتری کیلئے 17 گاڑیوں کا اضافہ

لاہور(اپنے سٹی رپورٹر سے)لاہور میٹر وپولٹین کارپوریشن نے شہر میں انسداد تجاوزات آپریشن میں بہتری لانے کے لیے 17 گاڑیوں کا اضافہ کر دیا، ٹاؤن ہال میں منعقدہ تقریب میں وزیر بلدیات ذیشان رفیق کے نئی گاڑیوں کی چابیاں عملے کے حوالے کیں۔

 تفصیلات کے مطابق تیئس کروڑ روپے کی لاگت سے نئی سترہ گاڑیاں خریدی گئیں، سترہ نئی گاڑیوں میں دس اوپن ٹرک، دو ٹریکٹر، دو ڈمپر ٹرکس، دو پیچ ورک گاڑیاں اور ایک اسکیویٹر شامل ہیں، نئی گاڑیوں کے حوالے سے ٹاؤن ہال میں خصوصی تقریب سجائی گئی، جس میں صوبائی وزیر بلدیات نے خریدی گئی نئی سترہ گاڑیاں ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر کے حوالے کردیں، صوبائی وزیر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریگولیشن، انفراسٹرکچر اور دیگر ونگز کے لئے آپریشنل گاڑیوں کی اشد ضرورت تھی۔ نئی گاڑیوں کے فلیٹ سے بلدیہ عظمی کی آپریشنل کارکردگی میں بہتری آئے گی۔ ان گاڑیوں کی آمد سے شہر میں تجاوزات کے خاتمے کے لئے آپریشنز میں بہتری آئے گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں