’’خدمت آپ کی دہلیزپر ‘‘ شکایات حل کر رہے : اعجاز احمد

’’خدمت آپ کی دہلیزپر ‘‘  شکایات حل کر رہے : اعجاز احمد

‘‘خدمت آپ کی دہلیزپر ’’ کے تحت شہری اور دیہی علاقوں میں میو نسپل سروسز کی بہتری کیلئے ہماری سرگرمیاں صفائی ستھرائی اور صحت عامہ کی غماز ہیں شہری اس حوالہ سے اپنے مسائل اور شکایات براہِ راست اپنی مو بائل فون سے اس ایپ کے ذریعے اجاگر کر سکتے ہیں

میانوالی (ڈسٹرکٹ رپورٹر) متعلقہ ادارے نہ صرف فوری طور پر شکایات کے ازالہ کویقینی بنارہے ہیں بلکہ مسائل کو بھی دستیاب وسائل بر وئے کار لا کر بہتر انداز میں حل کیا جارہا ہے ۔یہ بات ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اعجاز احمد جوئیہ نے اپنے دفتر میں شہریوں کے وفد سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہو ئے کہی ۔شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے اس اقدام کوسراہا اور کہا کہ بلا شبہ اس مہم کے تحت دو ہفتوں میں ہونیوالے صفائی ستھرائی کے کا م سے بہتری آئی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں