خوشاب:سروس پر بحال ہونیوالے استاد کو ڈیوٹی کی اجازت نہیں دی جا رہی

خوشاب:سروس پر بحال ہونیوالے  استاد کو ڈیوٹی کی اجازت نہیں دی جا رہی

ڈپٹی کمشنر خوشاب کی انکوائری میں ڈی پی ایس سکول اینڈ انٹرمیڈیٹ کالج جوہرآباد کے اپنی سروس پر بحال ہونیوالے ریاضی کے ٹیچر محمد نذیر کو 14 دن گزرنے کی باوجود بھی پرنسپل راجہ محمد عرفان نے جوائن نہیں کروایا

خوشاب (ڈسٹرکٹ رپورٹر )متاثرہ ٹیچر محمد نذیر روزانہ کی بنیادی پر ڈی پی ایس سکول کے گیٹ پر جا کر کھڑے ہو جاتے ہیں جبکہ انکوائری میں بے گناہی ثابت ہونے کے باوجود تاحال پرنسپل موصوف ٹیچر محمد نذیر کو ملازمت سے دور کر رہا ہے ۔ واضح رہے کہ پرنسپل راجہ محمد عرفان نے ریاضی کے ٹیچر محمد ریاض کے نتائج کی ناقص کو عذر بنا کر انہیں ملازمت سے برخاست کر دیا تھا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں