ہیلتھ کی بنیادی سہولیات معاشرہ کے ہر فرد کو حق :عمر اسلم

ہیلتھ کی بنیادی سہولیات معاشرہ کے ہر فرد کو حق :عمر اسلم

صحت کی سہولیات بہم پہنچانے کیلئے 83 کروڑ کی خطیر رقوم مختص کر دی

خوشاب (ڈسٹرکٹ رپورٹر )رکن قومی اسمبلی ملک عمر اسلم اعوان کی جانب سے اپنے حلقہ این اے 93 کے عوام کیلئے تاریخی اقدام اٹھائے جا رہے ہیں۔ حکومت پنجاب کے حالیہ بجٹ میں حلقہ کے عوام کیلئے صحت کی سہولیات کی بہم پہنچانے کیلئے 83 کروڑ کی خطیر رقوم مختص کر دی گئی ہے ۔ حلقہ این اے 93 کے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال خوشاب کیلئے 24 کروڑ روپے ’ ٹی ایچ کیو ہسپتال قائدآباد کے َئے 34 کروڑ جبکہ ٹی ایچ کیو ہسپتال نوشہرہ وادی سون کیلئے 25 کروڑ روپے کے فنڈز منظور کر لئے گئے ہیں۔ ایم این اے ملک عمر اسلم اعوان نے خوشاب شہر میں میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق ہیلتھ کی بنیادی سہولیات معاشرہ کے ہر فرد کو حق ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں