کرایہ نا مہ ،ایس او پیز پر پر عملدرآمد کیلئے ٹیمیں تشکیل

کرایہ نا مہ ،ایس او پیز پر پر عملدرآمد کیلئے ٹیمیں تشکیل

عوامی شکا یات کے فوری ازالہ کیلئے خصوصی کنٹرول روم بھی قائم

میانوالی (ڈسٹرکٹ رپورٹر )سیکرٹری پنجاب پراونشل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی ہدایت پر ضلع میانوالی میں عیدالاضحی کے موقع پر حکو مت پنجاب کے مقرر کر دہ کرایہ نا مہ پر عملدرآمد اور ٹرانسپورٹ کے اڈہ جات و بسوں ویگنوں میں کورونا وائرس ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے سیکرٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی اعجاز جوئیہ نے خصوصی انسپکشن ٹیمیں تشکیل دے دیں ۔مزید براں عوامی شکا یات کے فوری ازالہ کیلئے ڈی آر ٹی اے آفس میں خصوصی کنٹرول روم بھی قائم کر دیا گیا ہے ۔اس حوالہ سے جاری کردہ نو ٹیفکیشن کے مطابق سپر ٹینڈنٹ عبدالطیف قریشی ، اسسٹنٹ حافظ امان اﷲ سٹینوگرافر ظفر اقبال کو کنٹرول روم میں متعین کر نے کے احکامات صادر کئے گئے ہیں کنٹرول روم کے فون نمبر 0459-920169پر اس حوالہ سے رابطہ کیا جا سکتا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں