حکمرانوں کی غلط حکمت عملی کا خمیازہ عوام بھگت رہے ہیں،ملک محمد آصف

حکمرانوں کی غلط حکمت عملی کا خمیازہ عوام بھگت رہے ہیں،ملک محمد آصف

پاکستان مسلم لیگ ن ضلع خوشاب کے سینئر نائب صدر سابق صوبائی وزیر ملک محمد آصف بھا نے کہا ہے کہ عوامی مینڈیٹ چرا کر اقتدار حاصل کرنیوالے حکمرانوں نے آئے روز پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر کے مہنگائی کے طوفانوں کو دعوت دی

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا ) حکمرانوں کی نااہلیوں اور غلط حکمت عملی کا خمیازہ پاکستان کے غریب عوام بھگت رہے ہیں۔ جوہرآباد میں میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے اُنھوں نے کہا کہ اس وقت پورا ملک غربت، مہنگائی اور بیروزگاری کی آگ میں جل رہا ہے اور حکمران ٹولے کو انتقامی سیاست سے فرصت نہیں۔ انہوں نے کہا پاکستانی عوام حکومت کیخلاف اٹھ کھڑے ہوں گے اور سڑکوں پر آنیوالا عوامی احتجاج کا سونامی حکمرانوں کے اقتدار کی کشتی کو ڈبو دے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں