مختلف مقامات و شاہراؤں پر خرید و فروخت کیلئے کھالوں ڈھیر

مختلف مقامات و شاہراؤں پر خرید و فروخت کیلئے کھالوں ڈھیر

تعفن سے علاقے کے مکینو ں کو مشکلات، فوری اصلاح احوال کا مطالبہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) جانوروں کی کھالوں کا کاروبار کرنے والے تاجروں نے اندرون شہر مختلف مقامات و شاہراؤں پر کھالوں کی خرید و فروخت کے لئے ڈھیر لگائے رکھے ،عید کے تیسرے روز بھی یہی صورتحال رہی ،جس کی وجہ سے نا صرف ٹریفک میں رکاوٹ ہو رہی ہے بلکہ ان آبادیوں میں جہاں یہ کاروبار ہو رہا ہے میں بھی تعفن اور بو پھیلی ہوئی ہے ۔ جس کی وجہ سے علاقے کے مکینوں کو سخت مشکلات کا بھی سامنا ہے ۔ شہریوں ڈپٹی کمشنر سے فوری اصلاح و احوال مطالبہ کیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں