عید پر گرانفروشی ،اشیا کی قیمتوں میں100فیصد اضافہ رہا

عید پر گرانفروشی ،اشیا کی قیمتوں میں100فیصد اضافہ رہا

پرائس کنٹرول مجسٹریٹس غیر فعال ،صارفین کو دشواری کا سامنا کرنا پڑا

سرگودھا(نامہ نگار ) حکومتی احکامات کے برعکس پرائس کنٹرو ل میکنزم پر عملدرآمد نہ کی وجہ سے عید کے ایام میں گرانفروشوں کو کھلی چھٹی رہی ،عید کے ایام میں سبزیوں و دیگر اشیاء خوردونوش کے نرخ عام دنوں کی نسبت 100فیصد سے بھی تجاوز رہے ، یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ حکومتی احکامات کے باوجود امسال بھی عید کے موقع پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو عملی طور پر فعال نہ کیا جا سکا جس پر حکومتی نرخناموں کی خوب دھجیاں بکھیری گئیں ،اور صارفین کو سخت دشواری کا سامنا کرنا پڑا،ان کا کہنا تھا کہ انتظامیہ کی اس سلسلہ میں کارکردگی اور اعلانات کاغذی کاروائی تک محدود رہی جو کہ باعث تشویش ہے جس کا ذمہ داروں کو ہر صورت نوٹس لینا چاہئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں