پتھارے والوں کیلئے تجاوزات پر جرمانے بڑھانے کی تیاریاں

پتھارے والوں کیلئے تجاوزات پر جرمانے بڑھانے کی تیاریاں

5فٹ سے زائد تجاوز کرنے پر 5ہزار جرمانہ،دوسری بار مقدمات ہونگے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) انتظامیہ کی طرف سے شہر کے اہم بازاروں میں پتھارے والوں کو 5فٹ سے تجاوز کرنے پر جرمانے کی شرح بڑھا نے کیلئے اقدامات شروع کر دیئے گئے ذرائع کے مطابق میٹروپولیٹن کارپوریشن کی ایک ٹیم نے گذشتہ روز اُردو بازار اور محمدی بازار کے دورہ کے دوان ان بازاروں میں تجاوزات کے خاتمہ اور شہریوں کی آمدورفت کو یقینی بنانے کیلئے چھابہ فروشوں کو محدود رہنے کیلئے وارننگز بھی جاری کر دی ہیں، خلاف ورزی پر پانچ ہزار روپے تک جرمانہ اور دوسری مرتبہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف تھانوں میں مقدمات درج کروائے جائیں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں