کورونا :سرکاری سکولوں میں چھٹیاں بڑھانے کی افواہیں

کورونا :سرکاری سکولوں میں چھٹیاں بڑھانے کی افواہیں

نجی سکولوں کی 2 اگست سے تعلیمی سرگرمیاں شروع کرنے کی تیاریاں

سرگودھا(نامہ نگار ) کورونا کی چوتھی لہر کے پیش نظر تعلیمی اداروں کی چھٹیوں میں توسیع کی افواہیں گرد ش کرنے لگیں جبکہ نجی سکولوں نے 2 اگست سے باقاعدہ تعلیمی سرگرمیاں شروع کرنے کیلئے تیاریاں مکمل کر لیں، تفصیل کے مطابق گزشتہ روز ضلع بھر میں سرکاری سطح پر چھٹیوں میں توسیع کی افواہیں گردش کرتی رہیں، محکمہ تعلیم اور اخبارات کے دفاتر میں اساتذہ اور والدین کی کالز کا تانتا بندھا رہا تاہم ایجوکیشن اتھارٹی حکام کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے انہیں صوبائی حکام کی طرف سے کوئی گائیڈ لائن نہیں،28جولائی کو اعلی سطحی اجلاس کے بعد ہی صورتحال کلیئر ہو سکتی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں