شہر بھر میں صحت و صفائی کا نظام درہم برہم ہو گیا

شہر بھر میں صحت و صفائی کا نظام درہم برہم ہو گیا

گٹروں کا گندہ پانی گلیوں میں بھر گیا، بدبو اور تعفن سے جینا محال

کندیاں(نمائندہ دنیا )شہر بھر میں صحت و صفائی کا نظام درہم برہم کندیاں کے گنجان آباد محلہ اسلام آباد میں سیوریج لائن کی صفائی نہ ہونے سے گٹراوورفلو ہوگئے ، گٹروں کا گندہ پانی گلیوں میں بھر جانے سے اہل محلہ کا بدبو اور تعفن سے جینا محال ہوکر رہ گیا تفصیلات کے مطابق کندیاں کا قدیمی اور گنجان آباد محلہ اسلام آباد میں عرصہ 15 سال قبل نصب کی گئی سیوریج لائن کی مناسب صفائی نہ ہونے کی وجہ سے گٹراوور فلو ہوگئے اوورفلو ہونے سے گٹروں کا گندہ پانی گلی اور گھروں میں داخل ہوگیا جس سے محلہ مکینوں کا بدبو اور تعفن سے جینادو بھر ہوکر رہ گیا ہے جبکہ آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے ، شہریوں نے ڈپٹی کمشنر میانوالی سے صورتحال کا نوٹس لینے اور محلہ مکینوں کو درپیش مشکلات کا ازالہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں