افتتاح کے چند روز چچالی پل کے پشتے بارش میں بہہ گئے

افتتاح کے چند روز چچالی پل کے پشتے بارش میں بہہ گئے

پی ٹی آئی رہنمائوں نے دھوم دھڑکے سے افتتاح کیا،خزانے کی لوٹ مار

دائودخیل(نامہ نگار )خٹک بیلٹ کے اہم شہر چاپری کے مقام پر چچالی پل کے پشتے افتتاح کے چند روز بعد بارشی پانی میں بہہ گئے ہیں ۔ چند روز قبل تحصیل عیسیٰ خیل کے خٹک بیلٹ کے اہم شہر چاپری کے مقام پر کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے چچالی پل کا افتتاح وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر احمد خان نیازی و دیگر پی ٹی آ ئی راہنما ئوں نے کیا اور اس موقع پر جشن منایاگیا کہ پی ٹی آ ئی کے دور حکومت میں عوام الناس کا یہ دیرینہ مطالبہ پورا ہوگیا مگر جہاں موجودہ دور حکومت میں ترقیاتی و تعمیراتی کام ہو رہے ہیں وہیں ہونے والے ناقص میٹیریل کا بے دریغ استعمال جاری ہے ،افتتاح کے چند روز بعد حالیہ بارش سے چچالی پل پر معیاری کام نہ ہونے سے اسکے ساتھ لگائے گئے پشتے بارشی پانی سے بہہ گئے ہیں اور پانی پل کی بنیادوں تک جا پہنچا ہے ،کسی بھی وقت پل گرنے اور جانی و مالی نقصان کا خدشہ پیدا ہو چکا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں