کارپوریشن کا بجٹ منظور، ٹیکسوں کی شرح میں اضافہ

کارپوریشن کا بجٹ منظور، ٹیکسوں کی شرح میں اضافہ

ایک ارب 47 کروڑ کا فاضل بجٹ ایڈمنسٹریٹر بلدیہ نے منظور کیا ،کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا ،متوقع آمدن 90کروڑ ،80لاکھ سے زائد،40کروڑ،67لاکھ گرانٹس متوقع

سرگودھا(نامہ نگار ) کمشنر سرگودھا، ایڈمنسٹریٹر بلدیہ ڈاکٹر فرح مسعود نے میٹرو پولیٹن کارپوریشن سرگودھا کے رواں مالی سال کا ایک ارب 47 کروڑ روپے کے فاضل بجٹ کی منظوری دے دی ہے ، بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا ہے ، تا ہم ٹیکسوں کی شرح میں کئی گنا اضافہ کیا گیا ہے ۔ بجٹ میں متوقع آمدن 90 کروڑ80 لاکھ سے زائد ہے ۔ جبکہ حکومت کی طرف سے مجموعی طور پر 40 کروڑ 67 لاکھ گرانٹس متوقع ہے ، جس میں پراپرٹی ٹیکس شیئر بھی شامل ہے ۔ مالی سال کے دوران ملازمین کی تنخواہوں کیلئے 70 کروڑ 75 لاکھ پنشن کیلئے 25 کروڑ روپے ترقیاتی کاموں کیلئے تین کروڑ روپے ، سائز اخراجات کیلئے 33 کروڑ 16 لاکھ سے زائد مختص کیے گئے ہیں، بلدیہ سرگودھا کے مجموعی اخراجات ایک ارب 39 کروڑ 57 لاکھ روپے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں