متوقع بلدیاتی انتخابات،الیکشن کمیشن نے اقدامات شروع کر دیئے

متوقع بلدیاتی انتخابات،الیکشن کمیشن  نے اقدامات شروع کر دیئے

مارچ میں ہونے والے متوقع بلدیاتی انتخابات کے سلسلہ میں الیکشن کمیشن نے اقدامات کرنا شروع کر دیئے ہیں

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ذرائع کے مطابق صوبہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات مارچ میں کرانے کا منصوبہ ہے ، پہلے مرحلہ میں الیکشن دیہی اور محلہ کونسلوں کی بنیاد پر ہونگے ، دیہی اور محلہ کونسل 15 سے 20 ہزار کی آبادی پر بنائی جائیں جائے گی۔ اس ضمن میں محکمہ لوکل گورنمنٹ نے نقشہ جات کی تیاری شروع کر دی ہے ۔ یہ نقشے چند روز میں الیکشن کمیشن کو فراہم کیے جائیں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں