محرم الحرام :ڈی سی خوشاب کی زیر صدارت اہم اجلاس

محرم الحرام :ڈی سی خوشاب کی زیر صدارت اہم اجلاس

انتظامات کو مانیٹر کرنے کیلئے ڈ ی سی آ فس میں کنٹر ول روم قا ئم

خوشاب (ڈسٹرکٹ رپورٹر )محرم الحرام کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے ڈی سی کانفرنس روم میں ایک اجلاس کا انعقاد کیاگیا۔اجلاس کی صدارت ڈپٹی کمشنر خو شا ب محمد حمزہ سا لک نے کی۔ اجلا س میں ایس پی محمد ناصر،اے ڈ ی سی (آر) عدیل حیدر،اے ڈ ی سی (جی) نا دیہ شفیق،چاروں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز،تما م ایم سیز کے سی اوز کے علا وہ دیگر محکموں کے سربرہان نے شرکت کی۔اجلاس میں محرم کے دنوں میں ہونے والی مجالس اور جلوسوں کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے تمام اے سیز اور سی اوز کو فوری طور پر جلوسوں کے روٹ وزٹ کرنے اور ان پر موجور گندگی کو صاف کرنے اور کھڑے پانی کو ٹھکانے لگانے کے احکامات جاری کئے ۔ڈ ی سی آفس میں کنٹر ول روم قا ئم کر دیا گیا ہے جو تما م انتظا مات کو ما نیٹر کر ے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں