کنٹونمنٹ الیکشن کے بعد اپوزیشن بلدیاتی انتخابات میں شکست کی تیاری کرلے ،عدیل ارائیں

 کنٹونمنٹ الیکشن کے بعد اپوزیشن  بلدیاتی انتخابات میں شکست کی  تیاری کرلے ،عدیل ارائیں

رہنماء پی ٹی آئی چوہدری عدیل ارائیں نے کہا ہے کہ اپوزیشن کنٹونمنٹ الیکشن میں ناکامی کے بعداب جلد ہونے وا لے بلدیاتی الیکشن میں بدترین ناکامی کیلئے تیارہوجائے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر )خیبرسے کراچی تک کنٹونمنٹ الیکشن میں عوام نے وزیراعظم عمران خان اورپی ٹی آئی کی حکومت کی پالیسیوں کو بھرپور طریقہ سے سپورٹ کیاہے ۔ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ملک سے کرپشن اقرباپروری سمیت سابقہ حکومتوں کی بیماریوں کوجڑ سے اکھاڑپھینکے گی حکومتی کامیابیاں سیاسی مخالفین کی نیندیں حرام کرچکی ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں