ٹیکس ریٹرن جمع کرانا ایک ٹیکنیک ہے ،فرخ جاوید

 ٹیکس ریٹرن جمع کرانا ایک ٹیکنیک ہے ،فرخ جاوید

چار لاکھ سالانہ انکم پر کوئی ٹیکس نہیں ،اخراجات کا حساب رکھنا چاہئےجو لوگ ٹیکس دے سکتے ہیں انہیں ٹیکس کی ادائیگی کرنی چاہیے ،مقررین

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ٹیکس ریٹرن جمع کرانا ایک ٹیکنیک ہے ۔ تمام پاکستانیوں کو اس کا ادراک ہونا چاہیے ۔ ان خیالات کا اظہار فرخ جاوید چارٹر اکاؤنٹنٹ نے پی ایم اے سرگودھا کے زیر انتظام منعقدہ ایک سیمینار میں کیا۔ جس کے مہمان خصوصی سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محمد اسلم اسد تھے ۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے فرخ جاوید’ ڈاکٹر محمد اسلم اسد’ ڈاکٹر صفدر محمود اور ڈاکٹر سکندر حیات وڑائچ نے کہا کہ ہم سب کو پاکستان کی ترقی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے اور جو لوگ ٹیکس دے سکتے ہیں انہیں ضرور ٹیکس کی ادائیگی کرنی چاہیے ۔ فرخ جاوید نے کہا کہ چار لاکھ سالانہ انکم پر کوئی ٹیکس نہیں ہے ۔ لوگوں کو اپنے روزانہ کے اخراجات کا حساب رکھنا چاہیے اور ریٹرن دیتے وقت ٹوٹل انکم سے اخراجات منہا کرکے ٹیکس کی ادائیگی کرنی چاہیے ۔ سیمینار کے اختتام میں پی ایم اے سرگودھا کی طرف سے محکمہ صحت کے افسران ڈاکٹر محمد اسلم اسد’ ڈاکٹر ظفر اقبال وڑائچ’ ڈاکٹر محمد آصف اور ڈاکٹر عائشہ واجد کے اعزاز میں ویلکم ڈنر کا انتظا م کیا گیا تھا جس میں ڈاکٹرز کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں