انسداد پولیو مہم کااگلا راؤنڈ 20ستمبر سے شروع

انسداد پولیو مہم کااگلا راؤنڈ 20ستمبر سے شروع

پانچ سال کے تقریبا پانچ لاکھ 24ہزار بچوں کو حفاظتی قطرے پلائے جائینگے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ضلع سرگودہا میں انسداد پولیو مہم کااگلا راؤنڈ 20 ستمبر سے شروع ہو رہاہے ۔24 ستمبر تک جاری رہنے والی اس پانچ روزہ خصوصی مہم کے دوران ضلع بھر کے پانچ سال تک کی عمر کے تقریبا پانچ لاکھ 24ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے دو قطرے پلانے کے علاوہ وٹامن اے کے قطرے بھی ساتھ پلائے جائیں گے ۔ پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے پانچ ہزار 488 ورکرز پر مشتمل مجموعی طورپر 2548 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہے جن میں 2264 موبائل ’202فکسڈ اور 82ٹرانزٹ ٹیمیں شامل ہیں ۔ اس امر کا انکشاف ڈپٹی کمشنر نائلہ باقر کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم او ر ای پی آئی پروگرام کے جائزہ اجلاس میں کیاگیا ۔ اس موقع پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکورٹر ارشد احمد وٹو ’ چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر اسلم اسد ’ اسسٹنٹ کمشنرز ’ ڈویژنل آفیسر ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر طارق سلیم ’ فوکل پرسن ڈاکٹر طارق حسن’ ڈپٹی ڈسٹرکٹ افسران ’ محکمہ اوقاف’ پولیس ’ پاپولیشن ویلفیئر ’ تعلیم ودیگرمتعلقہ اداروں کے نمائندے ’ علماء بھی موجود تھے ،ڈپٹی کمشنر نائلہ باقر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پولیو سے پانچ سال تک کی عمر کے بچے متاثر ہوتے ہیں اور اس بیماری سے بچے عمر بھر کیلئے معذور ہوجاتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ اس موذی مرض سے بچوں کو پولیو کے بچاؤکے قطرے پلوا کر چھٹکارا حاصل کیا جاسکتاہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں