شہر اور ریلوے پھاٹک پر تجاوزات کی بھرمار ٹریفک جام،شہری پریشان

شہر اور ریلوے پھاٹک  پر تجاوزات کی بھرمار  ٹریفک جام،شہری پریشان

شہر اور ریلوے پھاٹک پر تجاوزات کی بھرمار سے شہر آنے اور جانے والے پریشان ہو گئے

کلورکوٹ(نمائندہ دنیا )تفصیلات کے مطابق کلورکوٹ شہر میں ناجائز تجاوزات کی بھرمار ہے کلورکوٹ شہر کے مین بازار کے ریلوے پھاٹک کے دونوں اطراف ریڑھیوں رکشوں کی بھرمار کیوجہ سے شہری اور باہر سے شہر انے جانے والے افراد پریشان ہیں پھلوں سبزیوں والے پھاٹک کے گیٹوں کے اندر ریڑھیاں لگا کر سودا بیچتے ہیں جس سے ٹریفک بلاک ہو جاتی ہے ۔شہریوں نے مقامی انتظامیہ سے کلورکوٹ شہر اور ریلوے پھاٹک کے دونوں اطراف سے فوری طور پر ناجائز تجاوزات کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں