سہولت بازار پر چھاپہ ،5گرانفروشوں کیخلاف مقدمات

سہولت بازار پر چھاپہ ،5گرانفروشوں کیخلاف مقدمات

متعدد دکانداروں کو 30 ہزارورپے جرمانہ ،مہنگائی قبول نہیں،بلاول ہنجرا

بھلوال(نمائندہ دنیا )اسسٹنٹ کمشنربھلوال بلاول علی ہنجرا نے سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی چوہدری جاوید کے ہمراہ سہولت بازار پر چھاپہ ما رکر سبزی اور کریانہ رعائتی نرخوں پر فروخت کرنیکی بجائے مہنگے داموں فروخت کرنے پر پانچ دکانداروں کے خلاف مقدمات درج کروادیئے جبکہ متعدد دکانداروں کو مجموعی طور پر 30 ہزارورپے جرمانہ بھی کیا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر بھلوال بلاول علی ہنجرا کا کہنا تھا کہ سرکاری نرخ نامہ سے زائد قیمت پر اشیائے خوردو نوش کی فروخت کسی صورت قابل قبول نہیں ہے تاجر برادری سرکاری ریٹ لسٹوں پر عمل درآمد یقین بنائے ۔ حکومت پنجاب ہر صورت عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے اس لئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹوں کو مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات بھی دیئے گئے ہیں جس کے تحت مقدمات کا اندراج ، ایک لاکھ سے تین لاکھ روپے جرمانہ اور تین سال تک قید کی سزا دی جاسکتی ہے ۔ اس لئے تاجر گراں فروشی سے باز اآجائیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں