نیو مسلم ٹاؤن :ٹوٹی سڑکیں،سیوریج کا پانی،گندگی کے ڈھیر

 نیو مسلم ٹاؤن :ٹوٹی سڑکیں،سیوریج کا پانی،گندگی کے ڈھیر

پانی گھروں میں داخل،اہل علاقہ کا صحت وصفائی کی سہولتیں دینے کامطالبہ

سرگودھا(نامہ نگار ) گنجان آبادی نیو مسلم ٹاؤن میں سڑکیں جگہ جگہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو کر آثار قدیمہ کا منظر پیش کر رہی ہیں جبکہ سیوریج کا پانی گھروں میں داخل ہو کر بیماریاں پھیلا رہا ہے ۔ آبادی میں گندگی کے ڈھیر انتظامیہ کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ مکینوں کا کہنا ہے کہ عملہ صفائی سیاسی لوگوں کے گھروں میں کام کررہا ہے ۔ شادی خوشی کی تقریبات کیلئے لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے ،سیاسی نمائندوں نے کبھی اس آبادی کے مسائل حل کرنے کیلئے دلچسپی نہیں لی۔ جس کی وجہ سے ہزاروں نفوس پر مشتمل یہ آبادی مسائل میں گھر چکی ہے اور مکینوں کی زندگی اجیرن ہو کررہ گئی ہے ،کسی بھی سطح پر شنوائی نہیں ہو رہی ، حکام بالا سے التجاہے کہ صحت و صفائی کی بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں