دین کالونی میں صفائی نہ ہونے پر مکینوں کا ٹائر جلا کر احتجاج

 دین کالونی میں صفائی نہ ہونے پر مکینوں کا ٹائر جلا کر احتجاج

سرگودھا بھلوال روڈ بلاک کر دی،گاڑیوں کی لمبی قطاریں،شدید نعرے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) دین کالونی سرگودھا کے رہائشیوں نے سیوریج لائنوں کی بندش، جگہ جگہ گندگی کے ڈھیروں اور بازار جوہڑ کی شکل اختیار کر جانے ، صفائی کی بد ترین صورتحال کیخلاف جمعۃ المبارک کے روز احتجاج کرتے ہوئے ٹائر جلا کر سرگودھا بھلوال روڈ بلاک کر دی، ٹریفک بلاک ہونے باعث سڑک کے دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ کئی ماہ سے سیوریج بند، آبادیوں کی گلیاں گندے پانی کا سیلابی منظر پیش کررہی ہیں، بار بار توجہ دلوانے کے باوجود میٹرو پولیٹن کارپوریشن حکام آبادیوں سے پانی نکالنے میں ناکام ہیں، بچوں، بچیوں کو سکول اور نمازیوں کو مسجد تک جانے میں مشکلات کا سامنا ہے ،مظاہرین نے انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی ،کسی ممکنہ گڑ بڑ کے پیش نظر پولیس کی بھاری نفری طلب کر لی گئی، بعد ازاں انتظامی افسران کی جانب سے معاملہ جلدحل کرانے کی یقین دہانی پر مظاہرین منتشر ہو گئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں