انتظامیہ کی عدم دلچسپی،اسلا م پورہ کی گلیاں ٹوٹ پھوٹ گئیں

 انتظامیہ کی عدم دلچسپی،اسلا م پورہ کی گلیاں ٹوٹ پھوٹ گئیں

گندا پانی گھروں میں داخل ،مکانات کی بنیادوں متاثر،علاقہ جوہڑ بن گیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) درجنوں شکایات کے باوجود انتظامیہ کی عدم دلچسپی اور غفلت کے باعث اسلا م پورہ کی گلیاں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو کر رہ گئی ہیں’ جبکہ سیوریج کا ناقص نظام بھی شہریوں کے لئے اذیت کا باعث بنا ہوا ہے ’ گندا پانی گھروں میں داخل ہو کر مکانات کی بنیادوں کو منہدم کرنے کا بھی باعث بن رہا ہے ’ نکاسی کا مناسب انتظام نہ ہونے کے باعث سیوریج کا گندا پانی پینے کے پانی میں شامل ہو کر ہیپاٹائٹس سمیت پیٹ کی امراض پھیلانے کا باعث بن رہا ہے ’ پورا علاقہ جوہڑ کا منظر پیش کر رہا ہے ’ ہلکی بارش کے بعد اس علاقے سے گزرنا تک محال ہو جاتا ہے ’ گندگی اور غلاظت کے باعث مختلف وبائی امراض پھوٹے کے بھی خدشات لا حق ہیں’ شہریوں نے ڈویژنل کمشنر سے فوری اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں