مولانا محمد علی جوہر کے نام سے آباد’’ جوہر آباد‘‘ کا حسن ماند پڑ گیا
ارباب اختیار کی عوامی مسائل سے چشم پوشی کے باعث پچاس کی دہائی میں صحرائے تھل میں تحریک آزادی کے عظیم راہنما مولانا محمد علی جوہر کے نام سے آباد ہونیوالا پنجاب کے جدید ترین شہر جوہرآباد کا حسن ماند پڑ گیا
جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )ضلعی صدر مقام ہونے کے باوجود جوہرآباد کا کوئی پرسانِ حال نہیں۔ صحت و صفائی کی صورتحال انتہائی ابتر ہے ۔ سیوریج لائنیں بند اور نکاسی آب کا نظام درہم برہم ہو چکا ہے ۔ شہر کے مصروف ترین کاروبار مرکز مین بازار سمیت دیگر تمام بازاروں میں نکاسی آب کا نظام غیر موثر ہونے سے بارش کے ایام میں کھڑا ہونیولا پانی آمدورفت کی راہیں مسدود کر دیتا ہے ۔