آوارہ مویشیوں نے جوہرآباد کا حلیہ بگاڑ کر رکھ دیا

 آوارہ مویشیوں نے  جوہرآباد کا حلیہ بگاڑ کر رکھ دیا

ضلعی ہیڈ کوارٹر جوہرآباد میں آوارہ مویشیوں نے شہر کا حلیہ بگاڑ کر رکھ دیا،ایک جانب تو گرین اینڈ کلین پاکستان سکیم کے تحت لگائے گئے پودے مویشیوں کی خوراک بن رہے ہیں اور اور دوسری جانب شہر کی سڑکیں اور گلیاں بھی گوبر سے اٹی نظر آتی ہیں جس کی وجہ سے صحت و صفائی کے مسائل پیدا ہو رہے ہیں

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا ) شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے صورتحال کا فوری نوٹس لینے اور شہر میں گھومنے والے آوارہ مویشیوں کے مالکان کو مویشی گھروں میں رکھنے کا پابند بنا نے کا مطالبہ کیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں