استقلال آباد کالونی :فریقین میں جھگڑا،علاقہ میدان جنگ

 استقلال آباد کالونی :فریقین  میں جھگڑا،علاقہ میدان جنگ

گنجان آبادی استقلال آباد کالونی میں فریقین کے مابین زبردست مارکٹائی، علاقہ میدان جنگ بن گیا

سرگودھا(نامہ نگار ) بتایا جاتا ہے کہ فریقین نے لاتوں گھونسوں کے ساتھ ساتھ کرسیوں اور ڈنڈوں سے ایک دوسرے پر وار کئے جس کے باعث علاقہ میدان جنگ بنا رہا، واقعہ میں شدید زخمی ہو کرٹیچنگ ہسپتال کے شعبہ ایمرجنسی پہنچنے والوں کے نام حسن، دلشاد، طیب ،سلمان ،حسام محمود بتائے گئے ہیں،جبکہ متعدد معمولی زخمی ہوئے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں