180لٹر شراب،پستولیں،رائفل ،بندوق برآمد کر لی گئی

180لٹر شراب،پستولیں،رائفل ،بندوق برآمد کر لی گئی

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرذوالفقاراحمدکی ہدایت پرمنشیات فروشوں وناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے تھانہ کینٹ پولیس نے 47شمالی ریڈ کرکے بدنام زمانہ منشیات فروش عامر ریاض سے 150 لٹر شراب

سرگودھا(نامہ نگار ) تھانہ ساہیوال پولیس نے خالد سے شراب30لٹر، تھانہ مڈھ رانجھا پولیس نے احسن نواز سے رائفل ، خالد سے بندوق ، تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے گل شیر سے پستول ،تھانہ سٹی پولیس نے احسن علی سے پستول ،تھانہ بھلوال سٹی پولیس نے عدیل حیدر سے پستول ،تھانہ جھال چکیاں پولیس نے غلام عباس سے پستول برآمد کرکے گرفتارملزمان کے خلاف منشیات فروشی وناجائزاسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں