عید میلاد النبیؐ :برقی قمقموں ,لائٹس کی قیمتوں میں اضافہ ,سرکاری ملازمین کی 4 چھٹیاں ,بس اڈوں ,ویگن سٹینڈز پر رش

عید میلاد النبیؐ :برقی قمقموں ,لائٹس کی قیمتوں میں اضافہ ,سرکاری ملازمین کی 4 چھٹیاں ,بس اڈوں ,ویگن سٹینڈز پر رش

لائٹس کرائے پر لینے کے بجائے ذاتی خریدنے کا رجحان ،قیمتیں بڑھ گئیں،ملازمین جمعہ کے روز حاضری لگا کر غائب،پیر کی چھٹی لے لی ،منگل کو عیدمیلادالنبی ؐمنا کرواپس آئینگے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر،نامہ نگار ) عید میلاد النبیؐ کے سلسلہ میں برقی قمقموں اور لائٹس کی فروخت بڑھنے سے ان کی قیمتوں میں بھی خاطر خواہ اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے ، لوگوں کی بڑی تعداد قبل ازیں عمارتوں کو سجانے کیلئے کرائے پر لائٹس وغیرہ لیتی تھی جب سے سستی لائٹ کی فروخت کا سلسلہ شروع ہوا ہے لوگوں نے اپنی لائٹس خر یدنی شروع کردی ہیں اسی وجہ سے لائٹس کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ ،دریں اثنا پنجاب ایمرجنسی ریسکیو 1122 سرگودہا کی جانب سے عید میلاد النبی کے پروگرام کو حتمی شکل دیدی گئی ہے ، مجوزہ پلان کے مطابق ریسکیو 12 ربیع الاول کے موقع پر ہائی الرٹ رہے گی ،دوسری طرف وفاقی اداروں کے ملازمین کی بڑی تعداد جمعہ کے روز حاضری لگا کر دفاتر سے غائب ہوگئی اکثر ملازمین جو دیگر شہروں میں کام کرتے ہیں انہوں نے سوموار کے روز کی چھٹی لے رکھی ہے ہفتہ اور اتوار کو معمول کے مطابق چھٹی ہوتی ہے منگل کے روز عید میلاد النبیؐ کی چھٹی ہے اس طرح وفاقی اداروں کے ملازمین 4 چھٹیوں کے مزے لوٹیں گے ، جمعہ کے روز جنرل بس اسٹینڈ ’ ویگن اڈوں پر معمول سے زائد رش دیکھنے میں آیا۔ لوگوں کی بڑی تعداد اپنے گھروں کو لوٹ گئی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں