خوشاب پولیس پوری طرح الرٹ ہے :ڈی پی او

 خوشاب پولیس پوری طرح الرٹ ہے :ڈی پی او

انشاء ﷲ کسی شدت پسند کو تخریب کاری کا موقع نہیں ملے گا

خوشاب،جوہر آباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر ،نمائندہ دنیا) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب محمد نوید نے کہا ہے کہ خوشاب پولیس ضلع خوشاب کے تمام علاقوں سے نکالے جانیوالے عید میلاد النبیؐ کے جلوسوں کو مکمل سیکورٹی فراہم کرنے کیلئے پوری طرح الرٹ ہے اور انشاء ﷲ اس مبارک موقع پر کسی بھی شدت پسند کو کسی بھی قسم کی تخریب کاری کا موقع نہیں ملے گا ،میڈیا نمائندوں سے بات چیت کے دوران ان کا کہنا تھاکہ عید میلاد لنبیؐ کے موقع پر پولیس اور انتبطامیہ کی جانب سے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے ہیں، میلاد کی محافل اور جلوسوں کے دوران پولیس چوکنا رہے کی اور پولیس کے افسران و جواں اپنے فرائض خوش اسلوبی سے سر انجام دیں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں