ڈی ایس پی ہائی وے پٹرولنگ کا چیک پوسٹ کا دورہ، محفل میلاد میں شرکت،پودا لگایا

ڈی ایس پی ہائی وے پٹرولنگ  کا چیک پوسٹ کا دورہ، محفل میلاد میں شرکت،پودا لگایا

ڈی ایس پی پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس بھکر میاں محمد اقبال نے پٹرولنگ چیک پوسٹ علی خیل کاوزٹ کیا

علی خیل(نمائندہ دنیا ) اس دوران چیک پوسٹ میں محفل میلاد بھی منعقد کی گئی اور چیک پوسٹ پر پودا لگا کر شجر کاری مہم کا بھی آغاز کیا گیا اس موقع پر انہوں نے صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا انہوں نے چیک پوسٹ سٹاف کو ہدایت کی کہ اوورلوڈ اور بغیر ڈرائیونگ لائسنس ڈرائیوروں اور گاڑیوں کے خلاف کاروائیوں کا عمل تیز کیا جائے ۔ڈیوٹی کے دوران غفلت برتنے والوں کے ساتھ کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں