مہنگائی کی وجہ سے عمارتیں گلی محلوں کو سجانے کا رجحان کم

مہنگائی کی وجہ سے عمارتیں گلی محلوں کو سجانے کا رجحان کم

گزشتہ سالوں کی نسبت اس سال مہنگائی کی وجہ سے رہائشی عمارتوں اور گلی محلوں کو عید میلاد النبیؐ کے موقع پر کم سجایا گیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) لوگوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی نے غریب عوام سے اس کی خوشیاں چھین لی ہیں اس کے باوجود لوگ اپنی استعداد کے مطابق اپنی رہائشی عمارتوں اور گلی محلوں کو سجا رہے ہیں مگر جو سجاوٹ گزشتہ سالوں میں دیکھی جاتی تھی اس میں قدرے کمی آئی ہے جس کی بڑی وجہ عوام نے مہنگائی کو قرار دیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں