ریسکیو سٹاف کی صلاحیتوں کو بڑھانے کیلئے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

 ریسکیو سٹاف کی  صلاحیتوں کو بڑھانے کیلئے  تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال کی ہدایات پر پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ نے ریسکیو سٹاف کی صلاحیتوں کو بڑھانے اور بروئے کار لانے کے لئے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا

میانوالی، کندیاں(نامہ نگار،نمائندہ دنیا )جس میں ضلع میانوالی کی معروف شخصیت ڈاکٹر حنیف نیازی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ڈاکٹر حنیف نیازی نے ریسکیورز سے لیکچر کے دوران کہا کہ ریسکیورز خدمت خلق کے جس عظیم مشن پر کار فرما ہیں محدود عرصہ میں نجی اور حکومت سطح پر ہر مقتدر شخصیت اور ادارہ آپ کی خدمات کو تسلیم کرنے پر مجبور ہو گیا ،خدمت خلق وہ مقدس مشن ہے جس کے راہی کے قدموں کی دھول بھی قابل قدر ہے ۔۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں