اہم شخصیات کا سمیرا ملک کو چھوڑ کر عمر اسلم کی حمایت کا اعلان

اہم شخصیات کا سمیرا ملک کو چھوڑ کر  عمر اسلم کی حمایت کا اعلان

یونین کونسل سندرال کی اہم سیاسی شخصیات نے ن لیگ کی سمیرا ملک کو چھوڑ کر پی ٹی آئی کے ایم این اے ملک عمر اسلم اعوان کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے

خوشاب (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) شہر سندرال سے شامل ہونیوالوں میں ملک لال خان ’ محمد یوسف’ ملک قیوم’ نزر محمد’ ملک اﷲ دتہ کی تمام برادری نے جبکہ جوہر آباد موڑ آفتاب چوک میں قاری محمد ریاض ’ اختر حسین ’ ملک خان ’ حافظ جعفر اور تمام جھلہ برادری نے سمیرا گروپ کو خیر آباد کہتے ہوے ملک تعیم خان گروپ جوائن کر لیا۔ ایم این اے ملک عمر اسلم اعوان کی حمایت کرنیوالوں نے عزم کا اطہار کیا کہ مستقبل میں ملک عمر اسلم اعوان کو بھاری لید سے کامیابی دلوانے کہ لیے کوئی کسر اتھا نہ رکھیں گے ۔ اس موقع پر علاقہ سے کثیر تعداد میں لووں نے شرکت کی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں