لوگ بھوک سے مررہے ،حکمران ٹیکس پر ٹیکس لگارہے ،شیراز خوشابی

لوگ بھوک سے مررہے ،حکمران  ٹیکس پر ٹیکس لگارہے ،شیراز خوشابی

ڈپٹی آرگنائزر یوتھ ونگ مسلم لیگ ن شیراز احمد خوشابی نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ اور بجلی

کندیاں(نمائندہ دنیا )گیس کے بلوں پر ظالمانہ ٹیکس، حکومت عوامی فلاح کی بجائے عوام سے جینے کا حق بھی چھین لیا گیا ہے ،صحافیوں سے گفتگو میں انہوں نے مذیدکہا کہ ملک ریاست مدینہ بنانے کے دعویداروں نے میرٹ اور غریبوں کی فلاح کے منصوبوں کو پس پشت ڈال کر امراء طبقہ کو نوازانے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے ، ملک بھر میں بھوک افلاس اور صحت کی سہولیات کی عدم فراہمی سے لوگ مررہے ہیں حکمرانوں کو کوئی پرواہ نہیں ہے حکمران ٹیکس پر ٹیکس لگا رہے ہیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں