گھر جا کر کورونا ویکسین لگانے کیلئے 997ٹیمیں تشکیل

گھر جا کر کورونا ویکسین لگانے کیلئے 997ٹیمیں تشکیل

ڈویژن کے چاروں اضلاع میں 13لاکھ 34ہزار 483افراد کو ویکسین لگائی جائیگی ، ہرٹیم تین افرا دپر مشتمل ،فر سٹ ڈوزکا53فیصد اور سیکنڈ ڈوز کا 27فیصد ٹارگٹ حاصل کیا جائیگا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) کمشنر ڈاکٹر فرح مسعود کی زیر صدارت کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے 25اکتوبر سے 12نومبر تک گھر گھر جا کر ویکسین لگانے کی جاری مہم (ریچ ایوری ڈور ) کاتفصیلی جائزہ لیاگیا ۔ ا جلاس کو بتایاگیا کہ ڈویژن کے چاروں اضلاع میں 13لاکھ 34ہزار 483افراد کو گھر پر جا کر ویکسین لگانے کا ٹارگٹ مقرر کیاگیا ہے ۔ مجموعی طورپر 997ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جن میں 616 موبائل اور 381 فیکسڈٹیمیں شامل ہیں ۔ ہر ٹیم تین افرا دپر مشتمل ہے ۔ ہر یونین کونسل میں 2موبائل او رایک فکسڈٹیم تعینات کی گئی ہے ۔مہم کے دوران فر سٹ ڈوزکا53فیصد اور سیکنڈ ڈوز کا 27فیصد ٹارگٹ حاصل کیا جائیگا ۔ اجلاس میں سرگود ھا ، خوشاب ’ میانوالی بھکر کے ڈپٹی کمشنرز’ ایڈیشنل کمشنر ’ ڈائریکٹر ہیلتھ اور سی ای او ہیلتھ اتھارٹیز سمیت متعلقہ افسران شریک تھے ۔اجلاس کو بتایا گیا کہ ضلع سرگودہا میں پانچ لاکھ 84ہزار 790افرادکو ویکسین لگانے کا ٹارگٹ مقررکیاگیا ہے جس کیلئے 120فکسڈ اور 277موبائل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں ۔ روزانہ 34ہزار 399افراد کو ویکسین لگانے کا ہدف مقرر کیاگیاہے ۔ضلع خوشاب میں ایک لاکھ 98ہزار 43افراد کی ویکسین کاٹارگٹ مقرر کیاگیاہے جس کیلئے 55فیکسڈ اور 120 موبائل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ روزانہ گیارہ ہزار 702 افرا دکی ویکسین کا ٹارگٹ مقرر کیاگیا ہے ۔ ضلع میانوالی میں 2لا کھ 58ہزار 260افراد کی ویکسین کیلئے 113فیکسڈ اور 123موبائل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں ۔ روزانہ 15ہزار 191 افراد کو ویکسین لگائی جائیگی ۔ ضلع بھکر میں 2 لاکھ 92ہزار 490افراد کی ویکسین کاٹارگٹ مقرر کیاگیاہے جس کیلئے 93فیکسڈ اور 96موبائل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں ۔ بھکر میں روزانہ 17ہزار 205 افراد کی ویکسین کا ٹارگٹ مقرر کیاگیا ہے ۔ کمشنر نے انسداد کرونا ویکسین مہم میں ضلع سرگودہا کی شاندار کارکردگی پر ڈپٹی کمشنر محمد اصغر جوئیہ او رمحکمہ صحت کے ا فسران کی کارکردگی کو سراہا ۔ انہوں نے دیگر اضلاع کی کارکردگی کو بھی اطمینان بخش قرار دیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں