نئے بھرتی ہونے والے پٹواریوں کی ہڑتال کاسخت نوٹس

 نئے بھرتی ہونے والے پٹواریوں کی ہڑتال کاسخت نوٹس

کمشنر نے وارننگ دیدی،عدم تعمیل پر ملازمت سے نکالنے کی ہدایت

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) کمشنر نے نئے بھرتی ہونے والے پٹواریوں کا ہڑتال پر جانے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ان کو وارننگ جاری کرنے اورعدم تعمیل کی صورت میں ملازمت سے فوری برخاست کرنے کی ہدایت جاری کر دی، اور کہا ہے کہ پہلے مرحلے میں انہیں سیٹوں پر لانے کا پابند کیا جائے ،عملدرآمد نہ ہونے کی صورت میں پیڈا ایکٹ کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں