جناح ہال کمپنی باغ میں یوم سیاہ پر سیمینار کا انعقاد

جناح ہال کمپنی باغ میں یوم سیاہ پر سیمینار کا انعقاد

بھارت کا مقابلہ کرنے والی مائوں، بہنوں، بیٹیوں کو سلام: فرح مسعودکشمیریوں سے دیرینہ رشتہ :ڈی سی،کشمیر پاکستان کی شہ رگ ،ڈی پی او

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) کمشنر ڈاکٹر فرح مسعود نے کہا ہے کہ 27اکتوبر کا دن بھارت کی بربریت کی تاریخ رکھتا ہے ۔ 1947کی اس رات بھارت نے اپنی فوجوں کو کشمیر پر مسلط کیا تھا ۔ سلام ہے کشمیرکی ان ماؤں ’ بہنوں ’ بیٹیوں او رمردوں پر جو بھارتی مظالم کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں ۔ وہ جناح ہال کمپنی باغ میں یوم سیاہ کے موقع پر سیمینار سے خطاب کررہی تھیں ۔ کمشنر نے کہاکہ ہر پاکستانی کشمیریوں کیلئے سفیر ہے ۔ وزیر اعظم عمران خان نے اقوام عالم کے سامنے کشمیر کا مسئلہ انتہائی بہتر انداز میں پیش کیا ہے ۔ ڈپٹی کمشنر محمد اصغر جوئیہ نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر پر بھارتی غاصبانہ قبضہ عالمی قوانین اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے ۔ کشمیریوں سے ہمارا دیرینہ رشتہ ہے او رآج کے دن ہم اس کا اعادہ کرتے ہیں ۔ ڈی پی او ذوالفقار احمد نے کہاکہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے ۔ کشمیر کے مسئلہ پر ہم میں کوئی اختلاف نہیں ۔ پوری قوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے ،سکولوں کے طلبہ نے خاکوں او رنغموں کے ذریعے مقبوضہ کشمیر کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں