عامر سلطان ،فیصل فاروق نے روڈ کی تعمیر کا افتتاح کیا
فیصل گھمن بھی ساتھ تھے ،19کلومیٹر سڑک،37کروڑ34لاکھ تخمینہ,پاکستان غازی علم الدین شہید جیسے عاشقانِ رسول ؐ کی دھرتی :تقریریں
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ممبر قومی اسمبلی چو دھری عامر سلطان چیمہ’صوبائی پارلیمانی سیکرٹری ایکسائز وٹیکسیشن چودھری فیصل فاروق چیمہ’ضلعی چیئرمین وزیر اعلیٰ شکایات سیل و سابق ٹکٹ ہولڈر حلقہ پی پی 79 چو دھری فیصل جاوید گھمن نے چک 85 شمالی سے سلانوالی تک 37 کروڑ 34 لاکھ روپے کی لاگت سے 19 کلو میٹر کارپٹ روڈ کی تعمیر کا افتتاح کر دیا۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اﷲ تعالیٰ کے نیک بندوں اور غازی علم الدین شہید جیسے عاشقانِ رسول ؐ کی دھرتی ہے ’ پاکستان کے خلاف نہ کوئی سازش پہلے کامیاب ہوئی نہ آئندہ ہو گی۔ اﷲ اور اس کے پیارے رسولؐ کے نام پر قائم ہونے والا یہ ملک قیامت تک قائم رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ علاقائی تعمیر وترقی اور عوامی خدمت کا جذبہ ہمیں ورثہ میں ملا ہے ہمارے باپ دادا بھی عوام کی خدمت کرتے رہے ہیں ’ بعدازا ں انہوں نے تختی کی نقاب کشائی کرکے کارپٹ روڈ کی تعمیر کا افتتاح کیا ۔ ملک خضر حیات اعوان’چیئرمین یونین کونسل شیخ شفیق احمد’ چاچا رشید کروڑیا’ محمد الطاف ملک ’چوہدری منظور احمد گجر’چوہدری محمد حسین گجر’فیاض خان نیازی’محمد حسین’وقاص باجوہ’وائس چیئرمین مارکیٹ کمیٹی چوہدری محمد اکرم بسراء’شیخ آصف ندیم’مہر عارف’عبدالرشید’احسان چیمہ سمیت سینکڑوں افراد افتتاحی تقریب میں شریک تھے ۔