گودام سے 3000بوری یوریا کھاد برآمد کر لی گئی

گودام سے 3000بوری یوریا کھاد برآمد کر لی گئی

شہریوں کھاد کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کی نشاندہی کریں،اے سی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) انتظامیہ کا کھاد ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن، یوریا کھاد کی3000 بوری تحویل میں لے کر گودام کو سیل کر کے ذمہ داران کے خلاف تھانے میں ایف آئی آر درج کروا دی، اس موقع پر اے سی عمر دراز گوندل نے بتایا کہ ضبط شدہ کھاد کو سیل پوائنٹ لگا کر کسانوں کو مقررہ نرخ نامہ پر فروخت شروع کروا دی جہاں پر ایک سپیشل پرائس کنڑول مجسٹریٹ کی ڈیوٹی بھی لگا دی ہے ،تمام سیل ریکارڈ کا باقائدہ اندراج کیا جا رہا ہے انہوں نے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ کھاد ذخیرہ اندوزوں کی نشاندہی کریں تاکہ ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جاسکے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں