طے شدہ نرخوں سے تجاوز پر قا نونی کارر وائی:ڈپٹی کمشنر

طے شدہ نرخوں سے تجاوز پر قا نونی کارر وائی:ڈپٹی کمشنر

نا جا ئز منا فع خو ری کر نے والوں کی دکانیں سیل اور گر فتا ریا ں ہوں گی

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )ڈپٹی کمشنرخوشاب محمد حمزہ سالک نے تاجروں سے کہا ہے کہ کو ئی بھی تا جر یا دکا ندار حکومتی پالیسی پر طے شدہ نر خوں سے تجا وز کر ے گا تو اس کے خلا ف قا نونی کارر وائی عمل میں لا ئی جا ئے گی۔نا جا ئز منا فع خو ری کر نے والوں کی دکانیں سیل اور گر فتا ریا ں بھی عمل میں لا ئی جا ئیں گی۔انہوں نے کہا کہ جا ئز منا فع ہر دکاندار کا حق ہے لیکن صارفین کے حقو ق کا تحفظ بھی حکو مت پنجاب کی اولین تر جیح ہے ۔وہ ڈسڑکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے ۔ڈسڑکٹ پر ائس کنٹرول کمیٹی کا اجلا س ڈی سی کا نفر نس روم میں منعقد ہوا۔اجلا س میں اسسٹنٹ کمشنر خوشاب کامران اشرف، ڈ ی او انڈ سٹریز محمد عبد اﷲ کے علا وہ انجمن تا جران اور صا رفین کے نما ئندوں نے شر کت کی۔ اجلا س میں گفت و شنید اور ملحقہ اضلا ع میں اشیا کے نر خوں کا جا ئزہ لینے کے بعد ضلع ہذا میں از سر نو اشیا کی قیمتوں کا تعین کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کو ئی بھی دکا ندار، تا جر حکو متی پا لیسی کے خلا ف چینی کے مقر ر کر دہ نر خوں 90روپ ے اور آٹا کی مقررہ قیمت سے زائد فر وخت نہیں کر ے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں