بچوں سے زیادتی ،روکنے کیلئے آ گاہی ضروری :مہر ریاض

بچوں سے زیادتی ،روکنے کیلئے آ گاہی ضروری :مہر ریاض

والدین کم عمر بچوں کو حادثات سے بچانے کیلئے موٹر سائیکل نہ دیں :ڈی ایس پی

کندیاں( نمائندہ دنیا)ملک میں بچوں سے بڑھتے ہوئے زیادتی کے واقعات کے پیش نظر انتہائی ضروری ہے کہ ہم بچوں کو ایسے واقعات سے محفوظ رکھنے کیلئے آگاہی پیدا کریں یہ آگاہی پروگرام اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے ان خیالات کا اظہار ڈی ایس پی پپلاں مہر ریاض احمد ناز نے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول سیلواں میں زیر تعلیم پہلی جماعت سے پنجم جماعت کے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے اس موقع پر کہا کہ ملک بھر میں معصوم بچوں سے زیادتی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے جس کے پیش نظر بچوں میں گڈ ٹچ اور بیڈ ٹچ کی آگاہی دینا انتہائی ضروری ہے انہوں نے کہا کہ بچوں کو آگاہی دینے سے ہی اس طرح کے واقعات میں کمی لائی جاسکتی ہے انہوں نے کہا کہ اسی سلسلہ میں تحصیل بھر میں آگاہی مہم شروع کی گئی ہے جس کے تحت تحصیل بھر کے سکولوں میں زیر تعلیم بچوں کو آگاہی دی جارہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ والدین کو چاہیے کہ کم عمر بچے موٹرسائیکل چلاتے ہوئے حادثات کا سبب بن رہے ہیں اور آئے روز حادثات میں بچوں کے جان گنوانے کی اطلاعات ملتی رہتی ہیں اس سلسلہ میں والدین سے میری اپیل ہے کہ کم عمر بچوں کو ہرگز موٹرسائیکل نہ دیں تاکہ حادثات میں بھی کمی واقع ہو سکے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں