ادویات سپلائی کرنیوالی گاڑی روک کرنقدی،فون لوٹ لیا

ادویات سپلائی کرنیوالی گاڑی روک کرنقدی،فون لوٹ لیا

واردات کے دوران کامران الحق پر تشدد کیا گیا،محمد رفیق کے گھر بھی ڈاکا

سرگودھا(نامہ نگار ) ڈکیتی و چوری کی مختلف واراداتوں کے دوران 92شمالی موڑ کے قریب دو نامعلوم افراد نے ادویات سپلائی کرنیوالی گاڑی کو روک کر کامران الحق کو زدوکوب کرتے ہوئے ایک لاکھ 86ہزار وپے نقدی و موبائل چھین لیا اور فرار ہو گئے ،48جنوبی کے رہائشی محمد رفیق کے گھر سے ایک لاکھ روپے نقدی و قیمتی زیورات،نواحی فیصل ٹاؤن کے جون عباس کی دوکان سے لاکھوں روپے مالیت کا کپڑا،اسی طرح بھا بھڑہ کے مظہر کی دوکان سے بھاری مالیت کی زرعی اجناس،ہاتھی ونڈ کے رہائشی ذوالفقار کی قیمتی کار ایک ہوٹل کے باہر سے نامعلوم چور اڑا لے گئے ، اطلاعات ملنے پر پولیس مصروف عمل ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں