مڈھ رانجھا میں سرچ آپریشن ،3مشتبہ افراد گرفتار،اسلحہ برآمد

مڈھ رانجھا میں سرچ آپریشن ،3مشتبہ افراد گرفتار،اسلحہ برآمد

40سے زائد دکانوں کی تلاشی لی گئی ،70سے زائد افراد کے کوائف کی تصدیق

سرگودھا(نامہ نگار ) قانون نافذ کرنیوالے اداروں کا مڈھ رانجھا کے علاقے میں سرچ آپریشن ،تین مشتبہ افراد حراست میں لے لیے گئے ، بتایا جاتا ہے کہ ڈی ایس پی کوٹمومن سرکل کی زیر نگرانی تھانہ مڈھ رانجھا کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران 40سے زائد دوکانات کی تلاشی لی گئی جبکہ70سے زائد افراد کے کوائف کی تصدیق کی اور تین مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تھانے میں منتقل کر دیا گیا پولیس کے مطابق ان سے اسلحہ برآمد ہوا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں